آمنہ منیر کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ ایل ڈی اے کا اضافی چارج دے دیاگیا

آمنہ منیر کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ ایل ڈی اے کا اضافی چارج دے دیاگیا

لاہور(اپنے خبر نگار سے)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائر یکٹر جنر ل نبیل جاوید نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل( ہیڈ کوراٹرز) آمنہ منیر کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ( ہاؤسنگ ) کا اضافی چارج دے دیا ہے اور ٹیم لیڈرانٹیگریٹڈ کمپیوٹرا ئزیشن سسٹم پراجیکٹ بینش فاطمہ ساہی سے اس عہدے کا اضافی چارج واپس لے لیا ہے ۔ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محمد اکبر نکئی جن کے پاس ڈائریکٹرسی اینڈ آئی کا اضافی چارج بھی تھا کو تبدیل کر کے سیکرٹری ایل ڈی اے و دیگر سپانسرز تعینات کر دیا ہے اور انہیں ڈائریکٹر انفورسمنٹ کا اضافی چارج دے دیا ہے ۔ڈائریکٹر لینڈ ڈویلپمنٹ ون شکیل بھٹی کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن لگا دیاہے اور انہیں ڈائریکٹرسی اینڈ آئی کا اضافی چارج بھی دے دیا ہے ۔ اس کے علاوہ ڈائریکٹرٹاؤن پلاننگ ندیم اخترزیدی کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر کمرشلائزیشن‘ڈائریکٹرانفورسمنٹ محمد سلیم کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر ریکارڈ مینجمنٹ اور ڈائریکٹر ریکارڈ مینجمنٹ محمد اسد امیر کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر لینڈ ڈویلپمنٹ ون لگا دیا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1