غیر ملکی شہری کو پاکستان کے خلافبولنے کی اجازت نہیں دینگے،صمصام بخاری

غیر ملکی شہری کو پاکستان کے خلافبولنے کی اجازت نہیں دینگے،صمصام بخاری

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری انفارمیشن صمصام بخاری نے کہاہے کہ کسی غیر ملکی شہری کو پاکستان کے خلاف بات کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی، وقت آگیا ہے کہ ملک کے خلاف نعرے لگانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے ، پاکستان کا جھنڈا ہماری پہچان ہے اس کی بے حرمتی برداشت نہیں کریں گے اور ایساکرنے والے ملک وقوم کے دشمن ہیں اوریہ کسی معافی کے مستحق نہیں، انہوں نے کہاکہ کراچی شہر کے امن وامان کوتباہ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نپٹا جائے ، حکومت میڈیا ہاؤسز پر حملہ کرنے والوں کو کیفرِکردار تک پہنچایا جائے ، ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی اور میڈیادفاتر پرحملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ، تحریک انصاف آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے، کراچی بھر میں آپریشن کو منطقی انجا م تک پہنچایا جائے ، پاکستانی عوام ملک کی سرحدوں کی محافظ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، الطاف حسین راء کے ایجنٹ ہیں اور ان کا ماضی گواہ ہے کہ انہوں نے کراچی کے شہریوں کا قتل عام اورشہرکے امن کو تباہ کرنے میں پاکستان کے خلاف تقریریں کی ہیں ، الطاف حسین اور ان کے کئی ساتھیوں کے خلاف سنگین جرائم کے مقدمات کا اندراج موجود ہے اور ان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...