احسان اللہ خان کی زیر صدارت ویلفیئر ایسوسی ایشن کا خصوصی اجلاس

احسان اللہ خان کی زیر صدارت ویلفیئر ایسوسی ایشن کا خصوصی اجلاس

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان ٹیلی وژن ریٹائرڈ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا خصوصی اجلاس زیر صدارت احسان اللہ خان منعقد ہوا ۔اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ جہانزیب گوہر اور حمید نور چشتی نے کہا کہ پی ٹی وی کی سی بی اے یونین جہانگیر خان کی قیادت میں ریٹائرڈ ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے جو کام کررہی ہے وہ قابل تعریف ہیں ہمارے بقایا جات کی ادائیگی اوت میڈیکل سہولتوں کی بحالی کے ساتھ ساتھ بلوں کی ادائیگی یکم جولائی 2015سے پنشن میں 15فیصد اضافہ صدر جہانگیر خان کے ایسے کارنامے ہیں جن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ایسوسی ایشن کے رہنماؤں چوہدری ریاض مسعود اور عبد الحفیظ انجم نے کہا کہ ہم جلد ہی جہانگیر خان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک شاندار اور پروقار تقریب کا اہتمام کریں گے جس میں چیئر مین پی ٹی وی ،ممتاز صحافیوں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات شرکت کریں گی۔اس تقریب میں ان کو خصوصی ایوارڈ دیا جائے گا۔اجلاس میں ریٹائرڈ ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مزید : کلچر