ترقی و خوشحالی کے منصوبوں پر دن رات کام جاری ہے،زمرد یاسمین

ترقی و خوشحالی کے منصوبوں پر دن رات کام جاری ہے،زمرد یاسمین

لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ( ن) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی سربراہی میں پورے ملک میں ترقی اور خوشحالی کے منصوبوں پر دن رات کام جاری ہے ۔وزیراعظم توانائی کے منصوبوں پر بھر پور توجہ دے رہے ہیں اوروہ خود بجلی کے منصوبوں کی نگرانی کررہے ہیں ۔ اگلے برس کے اختتام تک توانائی منصوبوں کی تکمیل سے وافر بجلی دستیاب ہوگی اورملک سے اندھیرے دور ہوں گے،روشنی آئے گی اور اجالا ہوگااور اسی جذبے سے ہم پاکستان کو اس کا کھویا ہوا مقام واپس دلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ قوم نے چند روز قبل 70ویں یوم آزادی منایا اوراس موقع پر تقریریں بھی کی گئی ہیں لیکن قوم تقریروں سے نہیں بنے گی بلکہ صرفعمل ،عمل اور عمل سے قوم ترقی اورخوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگی اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت عمل اور محنت پر یقین رکھتی ہے ۔ترقی کا عمل ہر صورت جاری رہے گا

مزید : میٹروپولیٹن 1