ملک اور قوم کے خلافہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے،میاں ایوب
لاہور (نمائندہ خصوصی)سابق مشیر وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ ملک اور قوم کیخلاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے پاکستان عظیم قربانیوں کے نتیجے سے وجود میں آیا اور اس میں جمہوریت کی بحالی اداروں کی بالا دستی اور آئین کی پاسداری کے لیے پیپلز پارٹی اور اسکی قیادت نے ہمیشہ اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران جمہوریت نہیں کرپشن بچانا چاہتے ہیں انکے تمام ڈرامے ناکام ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نیشنل ایکشن پروگرام کے تحت فور ی طور پر پنجاب کے اندر رینجرز کے ذریعے آپریشن شروع کیا جائے۔
اور تمام اداروں کے ا ندر ہونیوالی کرپشن کو بے نقاب کرنے کے لیے موثر اقدامات اٹھائے جائیں اگر ایل ڈی اے جیسے ادارے کی چھان بین کر کے اصل حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں تو رائیونڈ والوں کے چہرے سے از خود ہی نقاب اتر جائیگا جہاں سالانہ کھربوں روپے کی کرپشن میں تخت لاہور کے حکمران شریف خاندان کے افراد ڈئرایکٹ ملوث ہیں۔