مانگا منڈی میں تجاوزات کے خلافپسند نا پسند کی بنیاد پر آپریشن،متاثرین کا احتجاج
مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)مانگا منڈی میں ناجائر تجاوزات کا خاتمہ کرنے کیلئے آپریشن، ڈی سی او لاہور اسسٹنٹ کمشنرائیونڈ،علامہ اقبال ٹاؤن کے ٹی ایم او سمیت کوئی افسر موجود نہ تھا بلکہ علامہ اقبال ٹاؤن یونین کونسل 19 کے ایڈمنسٹریر جواد الحسن گوندل اپنے آپ کو مجسٹریٹ کہتے رہے اور صحافیوں کے سوالوں کا جواب دینے کی بجائے بداخلاقی کے ساتھ پیش آئے اور کہا کہ میں ڈی سی او لاہور کی طرف سے ناجائر تجاوزات کا خاتمہ کرنے کیلئے آیا ہوں۔دکانداروں کے مطابق آپریشن میں کئی دکانداروں کو ہاتھ بھی نہیں لگایا گیا ۔ایک دکاندار نے کہا کہ میری دودھ گرم کرنے والی بھٹی اور بجلی کا میٹر بھی توڑ دیادوکاندار نے کہا کہ میرے آگے پیچھے کئی دوکانداروں کو پوچھا تک نہیں اس جھگڑے میں جوادالحسن گوندل نے تھانہ مانگا منڈی فون کیا کہ میں مجسٹریٹ بول رہا ہوں آپ نفری لائیں مگر پولیس نے کہا کہ ہمارے پاس اس وقت نفری نہیں ہے اور چند دوکانوں کو سیل بھی کر دیا ۔