پی ٹی آئی کھیل اور ثقافت کے عہدیداروں کے اعزاز میں عشائیہ

پی ٹی آئی کھیل اور ثقافت کے عہدیداروں کے اعزاز میں عشائیہ

لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچر لاہور کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر سعید انور نے چیئرمین سیکرٹریٹ میں سپورٹس اینڈ کلچر کے عہدیداران کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا ، عشائیے سے سپورٹس اینڈ کلچر پنجاب کے آرگنائزر عمر خیام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس اینڈ کلچر کو گراس روٹ تک منظم اور فعال بنانے کے لئے تنظیم سازی کا عمل شروع کرد یا ہے اور اس سلسلے میں عہدیداران کو ذمے داریاں سونپ دی گئی ہیں اگلے دو ماہ میں لاہور کی تمام یونین کونسل کی سطح تک سپورٹس اینڈ کلچرکی تنظیمیں قائم کر دی جائیں گی ،میں سپورٹس اینڈ کلچر کے عہدیداران کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور مبار ک باد دیتا ہوں جن کی انتھک محنت سے سپورٹس اینڈ کلچر پارٹی کا ایک بہترین فورس بن کر ابھر ی ہے ۔عشائیے میں عثمان صدیقی ، عامر بٹ، ملک فاروق ، فاطمہ عثمان، ثمینہ مانو، غزالہ رفیق، صبا بٹ سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1