الطاف کی تقریر سے ثابت ہو گیا ایم کیو ایم پاکستان مخالف جماعت ہے،جاوید اقبال

الطاف کی تقریر سے ثابت ہو گیا ایم کیو ایم پاکستان مخالف جماعت ہے،جاوید اقبال

لاہور ( پ ر)الطاف حسین کی پاکستان مخالف تقریر سے ثابت ہو گیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان مخالف تنظیم ہے اور ہمیشہ ملک کو نقصان پہنچانے کیلئے ’’را‘‘ کی آلہ کار بنی ہوئی ہے ان خیالات کا اظہار جنرل راحیل شریف لورز فورم پاکستان کے چیئرمین جاوید اقبال بٹ نے ایم کیو ایم کیخلاف مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی جے بٹ، خالد پرویز،محمد عمران، ماسٹر عبدالرشید، محمد منیر ، حاجی عطاء محمد ، محمد زاہد، محمد جاوید، شیخ امین، غلام محی الدین، محمد نعیم، محمد اکرم، چودھری حسیب و دیگر بھی موجود تھے ، جاوید اقبال بٹ نے کہا کہ پاکستان کا غدار الطاف حسین لندن میں بیٹھ کر جس طرح زہر اگل رہا ہے اس سے ثابت ہو گیا ہے کہ ایم کیو ایم ایک دہشت گرد تنظیم ہے اوربھارت کے ساتھ ملکر پاکستان کیخلاف سارشوں میں مصروف رہتی ہے ، موجودہ صورتحال میں الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ وہ ایم کیو ایم کی رجسٹریشن منسوخ کرے اور وزارت داخلہ ایم کیو ایم کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرے، ایم کیو ایم نے کراچی میں بھتہ خوری اور قتل و غارت کا بازار گرم کر رکھا تھا اب ان سے چھٹکارے کا دن قریب آ گیا ہے ، جنرل راحیل شریف نے جس طرح ڈی جی رینجرز کو کراچی میں میڈیا ہاؤسز پر حملے کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا حکم دیا ہے اس سے یہ بات روز روشن کی طرخ عیاں ہو چکی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1