ریلوے محنت کش یونین کا اجلاس،ٹرینیں من پسند افراد کو الاٹ کرنے پر تحفظات

ریلوے محنت کش یونین کا اجلاس،ٹرینیں من پسند افراد کو الاٹ کرنے پر تحفظات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی)ریلوے محنت کش یونین (اوپن لائن)کی سنٹرل کمیٹی کے اجلاس میں چار پسنجر ٹرینیں بولان میل،ہزارہ ایکسپریس، فرید ایکسپریس اور خوشحال خان خٹک کو پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت اپنے من مرضی کے افراد کو الاٹ کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔چار ٹرینوں کو پرائیویٹ کرنے پر یونین کے وفد نے چیف ایگزیکٹو آفیسر جاوید انور سے ملاقات کی اور ملازمین کے تحفظات کاذکر کیا اور مؤقف اختیار کیا کہ اس سے قبل بزنس ٹرین کو بھی پرائیویٹ کیا گیا تھا جس کے ٹھیکیداروں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ریلوے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا اور ریلوے حکام خاموش تماشائی بنے رہے۔یونین کے مزدوروں کے مسائل 150سالہ ریلوے کوارٹروں کی حالت ، ہسپتالون میں ادویات کی عدم فراہمی، علاج کی سہولیات کا فقدان ،گینگ مین اور دیگر ملازمین کو درپیش مسائل پر بھی روشنی ڈالی۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو ریلوے جاوید انور بوبک نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔یونین کے وفد میں چئیرمین منظور احمد ،سیکرٹری محمد صدیق بیگ، اقبال شاد،نیاز حسین،ذاکر شاہ،عبدالمجید سولنگی،نسیم خان اور دیگر شامل تھے۔