لاس اینجلس میں ہالی وڈ کی ایکشن سے بھرپور فلم مکینک ریسرکشن کا پریمئیر منعقد

لاس اینجلس میں ہالی وڈ کی ایکشن سے بھرپور فلم مکینک ریسرکشن کا پریمئیر منعقد

لاس اینجلس(اے پی پی)امریکی شہر لاس اینجلس میں ہالی وڈ کی ایکشن سے بھرپور فلم مکینک ریسرکشن کا پریمئیر منعقد کیا گیا۔ اداکار جیسن سٹیتھم اپنی منگیتر کے ساتھ ریڈ کارپٹ پر آئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار جیسن سٹیتھم 2011ء میں بننے والی فلم مکینک کے سیکوئل میں ایکشن کردار نبھایا ہے۔ لاس اینجلس میں فلم کے پریمئیر پر فلم کی پوری کاسٹ نے شرکت کی۔ اداکار جیسن سٹیتھم اپنی منگیتر کے ساتھ تقریب میں پہنچے۔ "مکینک ریسرکشن" کی کہانی ایک قاتل کی ہے جو اپنی بیوی کے اغوا میں ملوث تین افراد سے بدلہ لیتا ہے۔

ڈینیئل گینسل کی ہدایتکاری میں بننے والی ایکشن سے بھرپور یہ فلم 26 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید : کلچر