سپورٹس کی دلدادہ ہوں،سونم کپور

سپورٹس کی دلدادہ ہوں،سونم کپور
 سپورٹس کی دلدادہ ہوں،سونم کپور

  


ممبئی (اے پی پی) اداکارہ سونم کپور نے کہا کہ وہ سپورٹس کی دلدادہ ہے ، انہیں باسکٹ بال اور ہینڈ بال کھیلنا پسند ہے۔ سکول اور کالج کے دورمیں وہ دوڑ میں بھی حصہ لیتی تھیں۔سونم کپور نے کہا کہ وہ بھارتی ایتھلیٹ پی ٹی اوشا کی زندگی پر فلم بنائے جانے کی خواہشمند ہیں۔ ممبئی میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران سونم کپور نے بھارتی کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی اوشا پر فلم بنانے جانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اوشا کو ٹریک اور فیلڈ کی ملکہ کا خطاب دیا۔ سونم ایک سوال کے جواب میں سونم نے کہا کہ فلم’’ ویر دی ویڈنگ‘‘ سے کرینہ کپور کے آؤٹ ہوجانے کی خبریں محض افواہ ہیں ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔

مزید : کلچر