قومی ٹی 20کرکٹ کپ کا میلہ آج سجے گا ،سکیورٹی انتظامات سخت

قومی ٹی 20کرکٹ کپ کا میلہ آج سجے گا ،سکیورٹی انتظامات سخت

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ کا باقاعدہ آغاز (آج) جمعرات سے راولپنڈی میں ہوگا، کرکٹ کے بڑئے میلے کے کامیاب انعقاد کیلئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔ پی سی بی گورننگ بورڈ کے رکن اور راولپنڈی ریجنل کرکٹ ایسو سی ایشن کے صدر میجر (ر) نعیم گیلانی کے مطابق 25اگست سے شروع ہونیوالے ملکی ڈومیسٹک کرکٹ کے سب سے بڑے میلے میں پاکستان کے ٹاپ کرکٹرز ایکشن میں نظر آئینگے جس کے کامیاب انعقاد کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ، پولیس ، سول ڈیفنس، سپیشل سروسز سمیت دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے چیمپیئن شپ کی سکیورٹی کے حوالے سے بھی اپنی تیاریاں مکمل کر لیں ہیں ، انہوں نے بتایا کہ دو مرحلوں میں ہونیوالے ایونٹ کا فائنل 16ستمبر کو ملتان میں کھیلا جائیگا ۔ انہوں نے بتایا کہ دو مرحلوں میں ہونیوالے ایونٹ کا پہلا مرحلہ 2ستمبر تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا جس میں لاہوروائٹس، لاہور بلیوز، کراچی وائٹس ، کراچی بلیوز، پشاور، راولپنڈی ، فاٹا اور اسلام آباد کی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی ، میجر (ر) نعیم گیلانی کا کہنا تھا کہ کل (جمعرات ) سے شروع ہونیوالی چیمپین شپ کے پہلے روز دو میچز کھیلیں جائینگے ، پہلے میچ میں خالد لطیف کی قیادت میں کراچی بلیوزاوراکبر الرحمن کراچی وائٹس کی قیادت میں کراچی وائٹس کی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی جبکہ دوسرے میچ میں کامران اکمل کی لاہور وائٹس اور احمد شہزاد کی لاہور بلیوز کی ٹیمیں پنجہ آزمائی کریں گی ۔ ایونٹ کے دوسرے روز 26اگست کو عمر اکمل کی قیادت میں اسلام آباد اور رفعت اللہ مہمند کی قیادت میں پشاورجبکہ دوسرے میچ میں سہیل تنویر کی قیادت میں راولپنڈی اور فواد خان کی قیادت میں فاٹا کی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی