اظہر علی کے پاس انگلینڈ کیخلاف 42سالہ ریکارڈ توڑنے کا نادر موقع

اظہر علی کے پاس انگلینڈ کیخلاف 42سالہ ریکارڈ توڑنے کا نادر موقع

ساؤتھ ہیمپٹن(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے ون ڈے کپتان اظہر علی کے پاس انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں نئی تاریخ رقم کرنے کاموقع موجود ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف اس کی سرزمین پر 42سال سے کوئی ون ڈے سیریز نہیں جیتی گرین شرٹس نے آخری بار گوروں کو انتخاب عالم یک قیادت میں 1974ء میں دو ون ڈے میچو ں کی سیریز میں 2-0سے شکست دی تھی جس کے بعد سے اب تک پاکستان انگلینڈ کی سرزمین پر سیریز کی کامیابی کیلئے ترس رہا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی