پابندی کیخلاف اپیل مسترد، روس پیرا لمپکس میں شرکت نہیں کریگا

پابندی کیخلاف اپیل مسترد، روس پیرا لمپکس میں شرکت نہیں کریگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ماسکو(اے پی پی) کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے روس کی پیرا لمپکس گیمز میں پابندی کے خلاف اپیل مسترد کر دی جس کے باعث روس آئندہ ماہ برازیل میں شیڈول ریو پیرا لمپکس گیمز میں شرکت نہیں کرے گا۔ پیرا لمپکس گیمز کا آغاز 7 ستمبر سے ہو گا۔ کھیلوں کی بین اقوامی عدالت نے پیرا المپکس کی کمیٹی آئی پی سی کی جانب سے روسی اتھلیٹس پر لگائی جانے والی پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی پی سی نے یہ فیصلہ ڈوپنگ ایجنسی کی اس رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ روسی ایتھلیٹس ملک کے سرکاری حکام کی مدد سے ممنوعہ ادویات استعمال کرتے رہے ہیں۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ آئی پی سی کا فیصلہ درست تھا اور اپیل میں روس کے جانب سے کوئی ایسے شواہد نہیں پیش کیے گئے جنہیں دیکھ کر پابندی کے فیصلے کو غلط قرار دیا جاسکے۔ آئی پی سی کے سربراہ نے ریو اولمپکس گیمز سے قبل ایک پریس کانفرنس کے دوران روس پر پابندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ روس میں ممنوعہ ادویات کے استعمال کو روکنے کا نظام مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے لہٰذا روس کی پیرالمپکس کمیٹی کی رکنیت فوراً معطل کی جا رہی ہے۔