سکیورٹی وجوہات،انگلش ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش خدشات کا شکار

سکیورٹی وجوہات،انگلش ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش خدشات کا شکار

ڈھاکہ(آن لائن )انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش سیکورٹی کی وجہ سے خدشات کا شکار ہے، انگلینڈ کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان این مورگن کا کہنا ہے کہ دورہ کرنا کھلاڑیوں کی ذاتی چوائس ہے۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے اکتوبر میں بنگلہ دیش میں 2ٹیسٹ اور 3ایک روزہ میچزکھیلنے ہیں ، حال ہی میں انگلینڈ کے سیکورٹی وفد نے بنگلہ دیش کا دورہ کیا اور اپنی رپورٹ مرتب کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد کو کئی معاملات پر سیکورٹی کے حوالے سے خدشات ہیں ،انگلش کھلاڑیوں کو جمعرات کو بریفنگ دی جائے گی۔ون ڈے کے کپتان این مورگن کا کہنا ہے کہ دورہ کرنا کھلاڑیوں کی ذاتی چوائس ہے اور اس حوالے سے کوئی فیصلہ کرنے کے لیے کھلاڑیوں کو اجازت ہونی چاہیے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی