پروٹیز کو آخری ٹیسٹ میچ میں ٹف ٹائم دینگے:کین ولیمسن

پروٹیز کو آخری ٹیسٹ میچ میں ٹف ٹائم دینگے:کین ولیمسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سنچورین(اے پی پی) نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز کین ولیمسن نے کہا ہے کہ وہ پروٹیز کے خلاف دوسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ کے لئے اپنی ٹیم کو مربوط حکمت عملی کے تحت جیت کے لئے میدان میں اتارینگے۔ انہوں نے کہا کہ بارش کے باعث پہلا ٹیسٹ بے نتیجہ رہا، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ 27 اگست سے شروع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے میچ میں وہ جنوبی افریکن ٹیم کو بہت ٹف ٹائم دینگے۔ پروٹیز اور کیویز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا تھا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پروٹیز ٹیم کو انکی سرزمین پر شکست دینا آسان نہیں ہے تاہم دوسرے ٹیسٹ میں وہ اپنی ٹیم کو کامیابی کیلئے پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتاریں گے، انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ انکی ٹیم کھلاڑی اپنی غلطیوں پر قابو پاتے ہوئے کھیل کے تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی دکھاتے ہوئے کامیابی کے لئے بھرپور کوشش کرینگے۔