کیویز کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرینگے: ہاشم آملہ

کیویز کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرینگے: ہاشم آملہ

سنچورین(اے پی پی) جنوبی افریکا کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز ہاشم آملہ نے کہا ہے کہ پہلا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا جس کا انکو بہت افسوس ہوا، انہوں نے کہا ہے کہ انکی ٹیم کا مورال بلند ہے اور ٹیم دوسرا میچ جیت کر سیریز اپنے نام کریگی ۔ پروٹیز اور کیویز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا تھا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کیویز کے خلاف پہلا ٹیسٹ ڈرا ہونے پر انکو بہت افسوس ہوا تاہم انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور کیویز کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر سیریز اپنے نام کریگی۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم کیویز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لئے میدان میں اترنے کے لئے بے تاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیویز ٹیم اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے اور انکی ٹیم حریف ٹیم کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر آسان نہیں لے گی۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ 27 اگست سے شروع ہو گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی