نیمار جونیئر برازیلین فٹ بال ٹیم کی کپتانی سے مستعفی

نیمار جونیئر برازیلین فٹ بال ٹیم کی کپتانی سے مستعفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریو ڈی جنیرو(آئی این پی)برازیل کے سٹار کھلاڑی نیمار جونیئر نے ریو اولمپک گیمز دوہزار سولہ میں میزبان ملک کو فٹ بال ایونٹ میں گولڈ میڈل جتوانے کے بعد قومی ٹیم کی کپتانی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ چیمپئن بن چکے اور کپتانی کسی دوسرے کے حوالے کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کیلئے کپتانی ایک اعزاز ہے تاہم اب وہ مزید اس منصب پر نہیں رہنا چاہتے اور اس حوالے سے کوچ ٹیٹ کو پیغام ارسال کردیا ہے کہ وہ کسی دوسرے کھلاڑی کو کپتان مقررکردیں ۔