کیمیکل انڈسٹری میں انقلاب لانے کے لیے "ذمہ دارانہ نگہداشت پروگرام"کو اپنانے کا اعلان

کیمیکل انڈسٹری میں انقلاب لانے کے لیے "ذمہ دارانہ نگہداشت پروگرام"کو اپنانے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کامرس رپورٹر)پاکستان کیمیکل مینو فیکچرز ایسو سی ایشن نے کیمیکل انڈسٹری میں انقلاب لانے کے لیے "ذمہ دارانہ نگہداشت پروگرام"کو اپنانے کا اعلان کر دیا ہے جو انٹر نیشنل معیار کے مطابق کیمیکل تیاری سے لے کر سپلائی تک تمام پہلوؤں کو ملحو ظ خاطر رکھے گا۔ حکومت اربوں روپے کا ٹیکس ادا کر نے والی کیمیکل انڈسٹری کے لیے کیمیکل سپیشل زونز بنائے جبکہ ایکسپورٹ کی شر ح کو بڑھانے اور زرمبادلہ کے زخا ئر میں اضافے کے لیے کیمیکل انڈسٹری کو ریلیف سے ہمکنار کر ے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان کیمیکل مینو فیکچرز ایسو سی ایشن کے وائس چیئر مین ابرار احمد نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کر تے ہوئے کیا جبکہ اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائر یکٹر ذمہ دارانہ نگہداشت پروگرام طاہر جمال قادر ، کنوینئر پرویز حسین صو فی ، ظفر قدوائی اور سیکرٹری جنرل اقبال اے قدوائی سمیت دیگر مو جود تھے ۔ ابرار احمد نے کہا کہ پاکستان میں کیمیکل انڈسٹری کا ایک مظبو ط سیکٹر مو جو د ہے جو کئی ایک مسائل سمیت وسیع زمبادلہ اور حکومت کو اربوں روپے کا ٹیکس ادا کر تا ہے انھو ں نے کہا کہ پاکستان میں کیمیکل انڈسٹری کو انٹرنیشنل معیار کے حامل بنانے کے لیے ذمہ دارانہ نگہداشت پروگرام کو اپنایا ہے جو دنیا بھر میں اہمیت کا حامل ہے.
اس سے کیمیکل انڈسٹری میں کیمیکل کی تیاری ، صفائی ، سیکیورٹی ، ٹرانسپوٹیشن سے لے کر ٹریڈرز کو سپلائی کے لیے بہترین طریقہ کار اپنایا جائے گا ۔ انھوں نے کہا کہ پیٹرو کیمیکل کو ایسو سی ایشن نے پہلی بار سپورٹ کیا ہے جس سے گلو بل میپ پر پاکستان کا نام ابھر کر آئے گا ۔ انھوں نے کہا کہ دنیا میں کیمیکل کی مارکیٹ پانچ ہزار ارب ڈالر ہے جبکہ پاکستان میں لو کل سطح پر کیمیکل کی مارکیٹ صرف پچیس ارب روپے کی ہے ۔ انھوں نے حکو مت سے مطالبہ کیا ہے کہ کیمیکل انڈسٹر ی کو فروغ دینے کے لیے کیمیکل اسپیشل زونز بنائے جائے جس سے ملکی معیشت پر بھی مثبت اثرات مر تب ہو نگے ۔

مزید :

کامرس -