شفیق آباد ،نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے 2بچوں کے باپ کو ہلاک کر دیا

شفیق آباد ،نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے 2بچوں کے باپ کو ہلاک کر دیا

لاہور(اپنے کرائم رپورٹرسے)ڈکیتی مزاحمت یا دیرینہ عداوت ، شفیق آباد کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 2بچوں کا باپ قتل ، پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ ما رٹم کیلئے منتقل کر دیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ شفیق آباد کے علاقے مالی پورہ مین بازار میں 2بچوں کا باپ غلام نبی پان سگریٹ کی دکان چلاتا تھا گزشتہ روز غلام نبی اپنی دکان پر بیٹھا تھا کہ موٹرسائیکل پر سوار وں نے آکر پہلے غلام نبی کو گالیاں دیں پھر اس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں غلام نبی گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے اطاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ ما رٹم کیلئے منتقل کر کے مقتول کی باپ کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مزید : علاقائی