کوٹ لکھپت ، گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ،ایک زخمی

کوٹ لکھپت ، گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ،ایک زخمی

لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)کوٹ لکھپت کے علاقہ میں واقع اتفاق فونڈری کے قریب گیس سلنڈر زور دار دھما کے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا ۔بتا یا گیا ہے کہ اتفاق فونڈری کے قریب ایک دکان میں گیس سلنڈر اچا نک زوردار دھما کے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کی آ واز سن کر پو لیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ دو نوں زخمیوں کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں 30سالہ وحید دم توڑ گیا جبکہ دو سرے کی حالت نازک بیان کی جا تی ہے۔ پو لیس نے کارروائی شروع کر دی ۔

مزید : علاقائی