اچھرہ، قیمتی ملبوسات چوری کرنے والی3 عورتوں کوگرفتارکر لیاگیا
لاہور(وقائع نگار)اچھرہ مین بازار میں کپڑے کی دکان سے ہزاروں روپے مالیت کے قیمتی ملبوسات چوری کرنے والی3 عورتوں کوگرفتارکر لیاگیا۔ تینوں کو شہریوں کی نشاندہی پردوبارہ واردات کرتے ہوئے پکڑاگیا۔اچھرہ پولیس کے مطابق اچھرہ بازار میں خواتین کا ایک گروہ چوری کی وارداتیں کرنے میں مصروف تھا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی تھی ۔ان خواتین میں سے تین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والی خواتین میں پروین ، عابدہ اور خالدہ شامل ہیں جو فیصل آباد کی رہائشی ہیں اور لاہور میں چوری کی واردتوں میں ملوث ہیں۔ خواتین کے گروہ نے چند روز قبل خاتون کا پرس چوری کیا تھا اسکے بعد کپڑے کی دوکان سے ملبوسات چوری کرتے سی سی ٹی وی فوٹیج کی زد میں آگئیں۔ انہیں ویمن پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا گیا جو ان سے تفتیش کر رہی ہے ،جلد ہی ان کی دیگر ساتھیوں کو بھی پکڑ لیا جائے گا۔