گڑھی شاہو ، ویلڈنگ کی دکان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے آتشزدگی

گڑھی شاہو ، ویلڈنگ کی دکان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے آتشزدگی

لاہور(وقائع نگار) گڑھی شاہو کے علاقے میں ویلڈنگ کی دکان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی، آتشزدگی سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔گڑھی شاہو رکشہ مارکیٹ میں واقع ویلڈنگ کی دکان میں رات گئے سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو1122نے ایک گھنٹے کی تگ و دو کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دکان میں موجود سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

مزید : علاقائی