جھلکیاں

جھلکیاں

پہلا ایک دورہ انٹرنیشنل ساؤتھ تھیمپٹن اصل کے مقابلے ساؤتھ تھپیٹن میں پاکستانیوں کی تعداد بہت زیادہ تھی وہ کسی مخصوص جگہ پر نہیں بلکہ پوے سٹیڈیم میں جا بجا قومی پرچم لئے موجود تھے۔

*۔۔۔ تیز دھوپ اور گرمی کی وجہ سے سٹیڈیم میں موجود تماشائی پلے کارڈ کو دستی پنکھے کے طور پر استعمال کرتے رہے۔ آغاز میں درجہ حرارت 87ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

*۔۔۔ ایجیسن باؤل میں میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہو چکے تھے تاہم لندن کی طرح یہاں پر بلیک ٹکٹ کرنے والوں کی تعداد کم تھی۔

*۔۔۔ میدان میں پاکستان کی بیٹنگ کے دوران پی اے سسٹم پر پاکستان کے مقبول نغمے نشر کئے گئے۔

*۔۔۔ ٹاس جیت کر اظہر علی نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو پاکستان کی حوصلہ افزائی کیلئے آنے والے شائقین نے خوشی کا اظہار کیا۔

*۔۔۔ پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم اور سابق ٹیسٹ کرکٹر جلال الدین بھی میڈیا باکس میں موجود تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی