موصل کی بازیابی کی لڑائی، لاکھوں افراد بے گھر ہو سکتے ہیں، اقوام متحدہ

موصل کی بازیابی کی لڑائی، لاکھوں افراد بے گھر ہو سکتے ہیں، اقوام متحدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اقوام متحدہ (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین یو این یچ سی آر نے کہا ہے کہ عراق کے دوسرے بڑے شہر موصل کی بازیابی کی لڑائی کے نتیجے میں ہزاروں افراد کو بے گھر ہونے کا سامنا ہو سکتا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ادارے کے ترجمان نے واضح کیا کہ موصل کی لڑائی کے دوران بے گھر افراد کی بڑی تعداد موجودہ صورت حال کو مزید خراب کر دے گی۔ ترجمان کے مطابق بارہ لاکھ افراد کے اجڑنے کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا۔ دوسری جانب عراقی فوج نے موصل کوداعش کے قبضے سے چھڑانے کے لیے القیارہ کے شہر کو ابتدائی تیاریوں کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ القیارہ کو بازیاب کرانے کے لیے شہر میں عراقی فوج داخل ہو چکی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -