اٹلی کی پارلیمنٹ میں یورو زون سے علیحدگی کا مطالبہ

اٹلی کی پارلیمنٹ میں یورو زون سے علیحدگی کا مطالبہ

روم (اے پی پی) ا طالوی سینٹ میں فائیو اسٹار تحریک کے پارلیمانی لیڈر نے یورو زون سے علیحدگی کا مطالبہ کیا ہے۔ سینٹ میں فائیو اسٹار تحریک کے پارلیمانی لیڈر نیکولا مورا نے کہا ہے کہ اگر حکومت ان کی پارٹی کے پاس ہوتی تو وہ ملک کو یورو زون سے باہر نکال لیتے۔ انہوں نے کہا کہ یورو زون کی وجہ سے رکن ملکوں کی معیشت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ اس سے قبل فائیو اسٹار تحریک کے سربراہ بیپے گریلو نے بھی اٹلی کی، یورو زون سے علیحدگی کی حمایت کی تھی۔

برطانیہ میں یورپی یونین سے علیحدگی کے کامیاب ریفرنڈم کے بعد دیگر یورپی ملکوں کے سیاستدانوں نے یورپی یونین سے علیحدگی کوششیں تیز کردی ہیں۔

مزید : عالمی منظر