فلپائن میں منشیات کے خلاف حکومتی مہم میں 1900 سے زائد افراد ہلاک

فلپائن میں منشیات کے خلاف حکومتی مہم میں 1900 سے زائد افراد ہلاک

 منیلا (اے پی پی) فلپائن میں سات ہفتے قبل صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے کے برسرِاقتدار آنے کے بعد سے اب تک منشیات کے خلاف جاری حکومتی مہم کے دوران 1900 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق فلپائن کی قومی پولیس کے ڈائریکٹر جنرل رونلڈ ڈیلا روزا نے کہا ہے کہ منشیات کے ڈیلرز یا منشیات کے عادی افراد کو ہلاک کرنے کی کوئی اعلانیہ پالیسی نہیں ہے اور یہ کہ تقریباً گیارہ سو ہلاکتوں کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ اْنہوں نے کہا کہ باقی ماندہ ہلاکتیں پولیس کی جانب سے انسدادِ منشیات کے آپریشنز کے دوران ہوئیں۔ ڈیلا روزا کے مطابق تقریباً سات لاکھ ڈرگ ڈیلرز اور منشیات کے عادی افراد کریک ڈاؤن سے بچنے کے لیے پہلے ہی خود کو حکام کے حوالے کر چکے ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...