نائیجیریا کی فضائیہ کی کارروائی، ’بوکو حرام‘ کے چند سرکردہ رہنماؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

نائیجیریا کی فضائیہ کی کارروائی، ’بوکو حرام‘ کے چند سرکردہ رہنماؤں کو ...

نائیجیر( آن لائن )نائیجیریا کی ایئر فورس نے کہا ہے کہ اْس نے شدت پسند تنظیم ’بوکو حرام‘ کے چند سرکردہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے اور اس تنظیم کے سربراہ ابو بکر شیکاؤ کو ممکنہ طور پر شدید زخمی کر دیا ہے۔ نائجیریا کی فوج نے کچھ عرصہ پہلے شیکاؤ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا لیکن بعد میں پتہ چلا تھا کہ فوج کے ہاتھوں وہ شخص ہلاک ہوا تھا، جو خود کو شیکاؤ ظاہر کر رہا تھا۔ یہ حملہ بورنو ریاست کے سامبیسا جنگل میں واقع ایک گاؤں تائیے پر کیا گیا تھا۔ فوج کے تازہ بیان پر ’بوکو حرام‘ کی جانب سے ابھی کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...