پٹرولیم مصنوعات ساڑھے4 روپے تک سستی کرنے کی تجویز
اسلام آباد( اے این این ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم ستمبر سے کمی کا امکان ،سمری حکومت کو بجھوا دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات چار روپے 50 پیسے تک سستی ہونے کا امکان ہے۔ حکومت کو بجھوائی گئی سمری میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ سے پٹرول2روپے 60 پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل 3روپے 46 پیسے ، مٹی کا تیل 3روپے ، لائٹ ڈیزل 2روپے 80پیسے جبکہ ہائی اوکٹین کی قیمت میں 4روپے 50 پیسے تک کی کمی کا امکان ہے۔