کراچی، ایم کیو ایم سے اتحاد کا معاملہ ،پی ٹی آئی قیادت برہم

کراچی، ایم کیو ایم سے اتحاد کا معاملہ ،پی ٹی آئی قیادت برہم

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد میں بلدیاتی انتخا بات کے موقع پر تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے درمیان معاہدے کے معاملے پر پی ٹی آئی قیادت برہم ہو گئی۔ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کا ایم کیو ایم سے معاہدہ غیر قانونی ہے ،عمران اسماعیل کا کہنا ہے کاش نعیم الحق بیان دینے سے پہلے مجھ سے پوچھ لیتے کہ اصل معاملہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے ضلع غربی میں تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے اتحاد پر نعیم الحق برہم ہو گئے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی کراچی قیادت کا ایم کیو ایم سے معاہدہ غیر قانونی ہے ،پارٹی قیادت اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔اس بات پر جواب دیتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ معاملہ اس طرح سے نہیں ہے ،کاش نعیم الحق بیان دینے سے پہلے مجھ سے پوچھ لیتے۔

مزید : صفحہ اول