سانحہ 12مئی کا عبوری چالان پیش،وسیم اختر سمیت 55ملزم نامزد

سانحہ 12مئی کا عبوری چالان پیش،وسیم اختر سمیت 55ملزم نامزد

کراچی (آن لائن) انسداددہشت گردی کی عدالت میں سانحہ 12مئی کاعبوری چالان پیش کردیاگیا ہے متحدہ کے نامزد میئرسمیت55 ملزمان نامزد کئے گئے ہیں تفصیلات کے مطابق انسداددہشت گردی کی منتظم عدالت میں انویسٹی گیشن پولیس کی جانب سے سانحہ 12مئی 2007ء کاعبوری چالان عدالت میں پیش کردیاگیا ہے چالان میں اس وقت کے صوبائی مشیرداخلہ اورموجودہ متحدہ کے نامزدمیئروسیم اختر کومرکزی ملزم جبکہ اسلم کالاسمیت 55ملزمان مزید نامزد کئے گئے ہیں چالان میں بتایا گیا ہے کہ وسیم اختر کے سانحہ 12مئی میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے اورملزم کی نشاندہی پراسلم کالا کوگرفتارکیاگیا جبکہ وسیم اختر سمیت اب تک 9ملزمان کوگرفتارکیاجاچکا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتار ی کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں چالان میں دہشت گردی ،قتل ،اقدام قتل ،جلاؤگھیراؤکی دفعات لگائی گئی ہیں عدالت نے عبوری چالان منظور کرتے ہوئے تفتیش مکمل کرکے حتمی چالان منظور کرتے ہوئے تفتیش مکمل کرکے حتمی چالان جلد پیش کرنے کاحکم دیا ہے واضح رہے کہ 12مئی 2007ء کوسابق چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخارچوہدری کی کراچی آمد کے موقع پران کے استقبال کوروکنے کے لے بڑے پیمانے پر قتل وغارت کی گئی تھی۔

مزید : صفحہ اول