سارک اجلاس،ہندوستانی وزیر خزانہ پاکستان نہیں آئیں گے

سارک اجلاس،ہندوستانی وزیر خزانہ پاکستان نہیں آئیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد( آن لائن ) ہندوستان نے باضابطہ طور پر پاکستان کو آگاہ کردیا ہے کہ وزیر خزانہ ارون جیٹلی رواں ہفتے ہونے والے سارک اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق ارون جیٹلی کی غیر موجودگی میں اقتصادی امور کے سیکریٹری شکتی کانتا داس جمعرات کو شروع ہونے والے 2 روزہ تقریب میں ہندوستانی وفد کی قیادت کریں گے۔جمعہ کو ہونے والے وزارتی اجلاس سے قبل جمعرات کو فنانس سیکرٹریز کا اجلاس منعقد کیا جائے گا۔کئی ہفتوں سے ہندوستانی وزراء4 خزانہ کی علاقائی بلاک کے اس اجلاس میں شرکت کا امکان تھا جس کے بعد ہندوستانی حکومت کا یہ فیصلہ سامنے آیا۔یہ فیصلہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو لے کر پڑوسی ممالک کے درمیان کشیدگی کی عکاسی کررہا ہے، خاص طور پر جب ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان پر بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی عوام کے حقوق دبانے کا الزام لگایا۔مودی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب پاکستان نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فورسز پر 8 جولائی سے جاری احتجاجی مظاہروں پر کریک ڈاؤن کیا کرنے جس سے اب تک 83 ہلاکتیں اور حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کے قتل پر تنقید کی گئی۔ہندوستانی حکومت نے ارون جیٹلی کے پاکستان کے دورے کو لے کر کیا جانے والا یہ فیصلہ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کا اس ماہ کے شروع میں سارک کے وزرائے داخلہ کے اجلاس میں پیچیدہ شرکت کو تقطہ نظر میں لیے جانے کے بعد کیا۔

مزید :

صفحہ اول -