ڈیرہ مراد جمالی ،سیکورٹی فورسز کا کومبنگ آپریشن ،7دہشتگرد ہلاک
ڈیرہ مراد جمالی(آن لائن) ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے چھتر میں سیکورٹی فورسز کے کومبنگ آپریشن میں7دہشت گرد ہلاک کردئیے گئے، میڈیارپورٹس کے مطابق منگل کی شام سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر چھتر کے علاقے میں کومبنگ آپریشن کیا اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں7دہشتگرد ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونیوالے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔