امریکی مسلمانوں کا سائن بورڈ کے ذریعے داعش سے لا تعلقی کا اعلان

امریکی مسلمانوں کا سائن بورڈ کے ذریعے داعش سے لا تعلقی کا اعلان

واشنگٹن( اظہر زمان،بیورچیف) امریکی مسلمانوں کی تنظیم ’’ساؤنڈ ویژن‘‘ نے دو امریکی شہروں میں سائن بورڈ ز آویزاں کئے ہیں جن کے ذریعے انہوں نے داعش کے خلاف اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔تعلقات عامہ کی اس غیر منافع بخش تنظیم کا ہیڈ کوارٹر شکا گو ہے جس نے اپنی رابطہ عوام مہم کا آغاز اسی ہیڈ کوارٹر نے کیا تھا اور اب اس نے امریکی ریاست ارسی زونا کے صدر مقام فینکس میں بھی یہ سائن بورڈ آویزاں کر دئے ہیں۔’’اصل مسلمانوں کی طرف سے داعش کے نام پیغام کے الفاظ یہ ہیں{’’HEY ISIS-YOU SUCK‘‘ جس کا معنی یہ ہیں کہ سنو داعش ۔ آپ چوس رہے ہوا لیکن امریکہ میں SUCKکا لفظ اس مفہوم میں استعمال ہوتا ہے کہ جو چیز بے کار ہو اور باقی چیزوں کو ختم کررہی ہو اس پیغام کے ذریعے امریکی عوام کو بتایا گیا ہے کہ اصلی مسلمان یہ سمجھتے ہیں کہ داعش دراصل مسلمانوں کے نمائندہ نہیں ہیں اور وہ ہر چیز کو ختم کرنے کے دے رہے ہیں۔اسی سائن بورڈ پر قرآن پاک کی ایک سورۃ کا حوالہ بھی دیا گیا ہے جس کا مطلب ہے کہ’’زندگی مقدس ہے‘‘جو دراصل داعش کی طرف پر معصوم انسانوں کا خون بہانے کی طرف اشارہ ہے قرآنی احکامات کی خلاف ورزی ہے۔’’ساؤنڈ ویژن‘‘ کے شکا گوہیڈ کوارٹر کے ایگز یکٹیو ڈائریکٹر محمد صدیقی نے ٹیلی فون پر نمائندہ ’’پاکستان ‘‘کواپنے پروگرام سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ مسلم امریکینز پارٹی تنظیم نے اس مہم کیلئے فنڈ جمع کیا ہے اور مزید فنڈ دینے کے بعد ہم یہ سائن بورڈ دوسرے شہروں میں بھی آویزاں کرنا چاہتے ان کا مقصد امریکی عوام کو بتایا ہے کہ داعش کو مسلمانوں حمایت حاصل نہیں ہے اور وہ اپنے طور پر یہ سب کچھ کررہے ہیں

مزید : صفحہ اول