اورنج لائن ٹرین سے ہر ماہ80لاکھ افراد سفر کریں گے،خواجہ احمد حسان
لاہور( پ ر) سٹیرنگ کمیٹی کے چیئرمین خواجہ احمد حسان نے کہا ہے اورنج لائن میٹرو ٹرین عام شہریوں کی سہولت کے لئے ہے جس سے ہر ماہ 80لاکھ افراد سفر کریں گے ۔ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل ایک دو روز میں دائر کر دی جائے گی ۔ ہمارا کیس مضبوط ہے اور ہمیں عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے ۔ توقع ہے کہ ہمیں اس عوامی منصوبے کے لئے ریلیف ملے گا اور ہم اسے بروقت مکمل کر کے سرخرو ہوں گے ۔ بعض مقامات پر تعطل کے باوجود شیڈول میں تبدیلی نہیں کی جا رہی تاہم یہ منصوبہ طے شدہ وقت میں مکمل کرنے کے لئے محدود میں زیادہ کام کریں گے ۔ماس ٹرانزٹ سسٹم کے تحت جین مندر کے قریب اورنج لائن کے زیر زمین سٹیشن سے مسافروں کے اولڈ ہیلی کالج کے قریب گرین لائن(میٹرو بس) سٹیشن تک جانے کے لئے خصوصی زیر زمین یا اوور ہیڈ راستے کی تعمیر کا منصوبہ تیار کیا جائے ۔ڈیرہ گجراں سے سلطان پورہ تک تقریبا 8کلومیٹر طویل نئی سڑک کی تعمیر مکمل کی جا چکی ہے جبکہ باقی جگہوں پر سڑکوں کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے ۔شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کے لٹکتے تارحادثات اور شہریوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع کا باعث بن سکتے ہیں ۔ لیسکو شہر بھر میں ایسے تار سمیٹنے کے لئے جامع پروگرام وضع کرے ۔ اگلے سال کے آخر تک لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی اور شہریوں کی ضرورت کے مطابق بجلی دستیاب ہوگی ۔ لیسکو اپنے ڈسٹری بیوشن سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کے لئے ابھی سے کام شروع کردے تاکہ شہریوں کو بلاتعطل بجلی خواجہ احمد حسان نے ہدایت کی کہ حاجی کیمپ سے لکشمی چوک تک ایریا ڈرینیج سکیم کے تحت نئی ڈرین کی تعمیر کے لئے نیسپاک کی مشاورت سے درکار حصہ خالی چھوڑ کر باقی جگہ پر سڑک کی تعمیر شروع کر دی جائے ۔پیکیج ون پر جین مندرکے قریب زیر زمین انارکلی سٹیشن کی تعمیر کا کام جاری ہے ‘ اس کے مختلف حصوں کے ڈیزائن فوری طور پر مہیا کئے جائیں ‘ کنیئرڈ ہائی سکول ایمپرس روڈ میں چھ نئے کلاس رومز کی تعمیر کے دوران ٹیوب ویل کی دوسر ی جگہ منتقلی کے بغیر ہی تعمیراتی کام مکمل کرنے کا جائزہ لیا جائے ۔ اورنج لائن کے تمام سٹیشنوں پر سوئی گیس کے کنکشن مہیا کئے جائیں اور میکلوڈ روڈ سے پی ٹی سی ایل کے پولز فوری طور پر متبادل جگہ منتقل کئے جائیں ۔