لاہور ہائیکورٹ نے بچوں کی حوالگی کیلئے رجوع کرنیوالی خاتون کی خاوند سے صلح کرا دی

لاہور ہائیکورٹ نے بچوں کی حوالگی کیلئے رجوع کرنیوالی خاتون کی خاوند سے صلح ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے بچوں کی حوالگی کے لئے رجوع کرنے والی خاتون کی اس کے خاوند سے صلح کرا دی،عدالتی فیصلے کے بعد میاں بیوی اپنی بچی کے ساتھ خوشی خوشی روانہ ہو گئے۔جسٹس ارم سجاد گل نے کیس کی سماعت کی۔ عدالتی سماعت کے موقع پر فرین نامی خاتون نے موقف اختیار کیا کہ اس کے خاوند سجاد نے اسے مار پیٹ کر گھر سے نکال دیا اور طیبہ نامی بچی چھین لی۔ خاتون نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت اسکی بچی کو بازیاب کرا کے اس کے حوالے کرئے۔عدالتی حکم پر بچی اور اس کا باپ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ طلاق مسئلے کا حل نہیں ،بچی کے مستقبل کے لئے اپنی ضد کو ختم کر دیں تو دو خاندان ٹوٹنے سے بچ جائیں گے جس پر میاں بیوی نے عدالتی فیصلے کو من و عن تسلیم کرتے ہوئے عدالت میں صلح کر لی جس پر عدالت نے بچی کو والدن کے ہمراہ جانے کی اجازت دیتے ہوئے حبس بیجا کی درخواست نمٹا دی۔

مزید : صفحہ آخر