مبینہ طور پر خاتون کو زبردستی اپنے ساتھ رکھنے والے شخص کیخلاف اغواء کا مقدمہ درج کرنے کا حکم

مبینہ طور پر خاتون کو زبردستی اپنے ساتھ رکھنے والے شخص کیخلاف اغواء کا مقدمہ ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے مبینہ طور پر خاتون کو زبردستی اپنے ساتھ رکھنے والے شخص کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے خاتون کو اس کے شوہر کے ہمراہ جانے کی اجازت دے دی۔جسٹس ارم سجاد گل نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار غلام رسول نے عدالت کو بتایا کہ یاور نامی شخص نے اس کی بیوی روبینہ کو گزشہ ایک ماہ سے زبردستی اپنے قبضے میں رکھا ہے۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ اسکی بیوی کو بازیاب کرایا جائے۔عدالتی حکم پر اوکاڑہ پولیس نے روبینہ نامی خاتون کو بازیاب کرا کے عدالت میں پیش کیا تو خاتون نے عدالت کو بتایا کہ وہ اپنے خاوند کے ساتھ جانا چاہتی ہے۔جس پر عدالت نے مبینہ طور پر خاتون کو زبردسی اپنے ساتھ رکھنے والے شخص کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے خاتون کو اس کے شوہر کے ہمراہ جانے کی اجازت دے دی۔

مزید : صفحہ آخر