لاہور ہائیکورٹ نے زمیندار کی غیر قانونی قید سے مزدور اور اس کے 5بچوں کو بازیاب کرواکے آزاد کردیا

لاہور ہائیکورٹ نے زمیندار کی غیر قانونی قید سے مزدور اور اس کے 5بچوں کو ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے زمیندار کی غیر قانونی قید سے ایک مزدور اور اس کے 5بچوں کو بازیاب کرواکے آزاد کردیا۔درخواست گزار ننکانہ صاحب کی رہائشی کوثر بی بی کی جانب سے دائر درخواست میں خاتون نے اپنے شوہر اور بچوں کی بازیابی کی استدعا کی تھی۔ درخواست گزار کی طرف سے عدالت کو بتایاگیا کہ زمیندار فلک شیر نے درخواست گزار کے شوہر جاوید ایک بیٹے اور چار بیٹیوں کو غیر قانونی قید میں رکھا ہوا ہے اور انتہائی کم معاوضہ پر ان سے زبردستی مزدوری لی جارہی ہے۔ بیلف نے درخواست گزار کے شوہر اور بچوں کو عدالت میں پیش کیا۔ جس پر لاہور ہائیکورٹ نے جاوید اور اس کے پانچ بچوں آزاد کردیا۔

آزاد کردیا

مزید : صفحہ آخر