محکمہ سوشل ویلفیئر کاگنگارام ہسپتال کے زکو ۃ ڈیپارٹمنٹ میں کرپشن کانوٹس

محکمہ سوشل ویلفیئر کاگنگارام ہسپتال کے زکو ۃ ڈیپارٹمنٹ میں کرپشن کانوٹس

لاہور(جاوید اقبال)محکمہ سوشل ویلفیئر نے سر گنگا رام ہسپتال کے زکو ۃ اور سوشل ویلفیئر اینڈ زکواۃ ڈیپارٹمنٹ میں ہونے والی کروڑوں روپے کی کرپشن کا نوٹس لے لیا ہے اور سوشل ویلفیئر سوسائٹی گناگا رام کے سابق قائم مقام چیئر مین ڈاکٹر وقار حیدرکے خلاف تحقیقات کر کے مقدمہ درج کرنے کے لئے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن کو مراسلہ بھجوا دیا ہے ۔یہ مراسلہ محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل وحید اختر انصاری کی طرف سے بھجوایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گنگا رام ہسپتال کے شعبہ سوشل ویلفیئر اور زکواۃ جو کہ ہسپتال کی سوشل ویلفیئر سوسائٹی چلا رہی ہے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ سوشل ویلفیئر سوسائٹی نے ایک پرائیویٹ این جی او ٹو گیدر کی مدد سے پچھلے سالوں میں زکواۃ اور عطیات کی مد میں کروڑوں روپے اکٹھے کئے اور ان زکواۃ کے پیسوں سے تو گیدر نامی این جی او نے 20فیصد کمیشن وصول کیا اور سوسائٹی کے قائم مقام چیئر مین ڈاکٹر وقار حیدر نے جمع کئے جانے والے کروڑوں روپے کا کوئی حساب کتاب نہیں دیا اور نہ ہی آڈٹ کروایا ہے ۔اور نہ ہی محکمہ کو آڈٹ رپورٹ پیش کی ہے ۔آڈٹ رپورٹ کے لئے محکمہ نے ایک کمیٹی تشکیل دی کمیٹی تحقیقات کے لئے ڈاکٹر وقار سے رابطہ کرتی رہی مگر انہوں نے آمدن اور اخراجات کا ریکارڈ دینے سے انکار کیا اور گنگا رام سے تبادلہ کروا کے سیکریٹریٹ محکمہ صحت میں چلے گئے ۔مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ بادی النظر میں ڈاکٹر وقار کے دور میں زکواۃ کے پیسوں میں بڑے پیمانے پر ہیرا پھیری ہوئی، لہذا اس کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کر کے مقدمہ درج کیا جائے ۔اس سلسلے میں ڈی جی سوشل ویلفیئر کا کہنا ے کہ ہم نے تحقیقات کے لئے محکمہ اینٹی کرپشن کو خط لکھ دیا ہے اب گیم ان کے کوٹ میں ہے ہماری تحقیقاتی ٹیم کو اس وقت کے سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے سربراہ ڈاکٹر وقار نے ریکارڈ نہیں دیا ہم نے انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لئے اینٹی کرپشن کو لکھ دیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...