میڈیاہاؤسز کی سکیورٹی کاجائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم بنادی گئی

میڈیاہاؤسز کی سکیورٹی کاجائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم بنادی گئی

اسلام آباد(آن لائن)وزارت داخلہ کے احکامات کے پیش نظر ایس ایس پی پولیس نے میڈیا ہاوسز کی سیکورٹی کا از خود جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی قائم کر دی ہے ۔ایس پی سٹی کو تمام میڈیا ہاؤسز میں از خود جاکر انتظامیہ کے ساتھ مشترکہ نوٹس لکھنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق کراچی واقعہ کے بعد وفاقی وزیرداخلہ نے اسلام آباد پولیس سے بھی میڈیا ہاؤسز کی سیکورٹی سے متعلق رپورٹ طلب کی ہے جس کے نتیجہ میں ایس ایس پی آپریشن نے ایس پی سٹی کو حکم دیا کہ وہ تمام میڈیا ہاؤسز میں جاکر وہاں کی انتظامیہ کے ساتھ باہمی مشاورت سے رجسٹرپر ایک نوٹ لکھیں اور اسے وزارت داخلہ بھیجا جائے ۔معلومات کے مطابق ایس پی سٹی نے گزشتہ روز چند میڈیا ہاؤسز کا دورہ بھی کیا ہے مگر رپورٹس سے متعلق تاحال کوئی مشترکہ لائحہ عمل سامنے نہیں آ سکا ہے ۔آن لائن کو ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس نے وزارت داخلہ کے حکم پر میڈیا ہاؤسز میں تعینات پرائیویٹ سیکورٹی گارڈ ز کو پولیس لائن میں تین روزہ ٹریننگ بھی دی گئی اور چند میڈیا ہاؤسز ایسے بھی تھے کہ جنہوں نے خود سیکورٹی نہ لینے کا بھی کہا تھا انکی بھی فہرست پولیس کے پاس موجود ہے ،ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاقی پولیس نے ایک پٹرولنگ گشت پر بھی ایک سکوارڈ بنایا ہے جو کہ ہر آدھے گھنٹے کے وقفہ میں ہر ایک میڈیا ہاؤسز کا موبائل گشت کریں گے۔

مزید : کراچی صفحہ اول