بلوچستان پا کستا ن کا حصہ، آزادی کی حمایت نہیں کرتے، امریکہ

بلوچستان پا کستا ن کا حصہ، آزادی کی حمایت نہیں کرتے، امریکہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن ( آن لائن ) امریکا نے واضح طور پر پاکستان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ بلوچستان کی آزادی کی حمایت نہیں کرتا۔ تر جما ن امریکی محکمہ خارجہ نے صحا فیو ں سے بات کرتے ہوئے بلوچستان کے حوالے سے امریکی موقف پر پائے جانے والے تمام ابہام کو ختم کیا۔اس سے قبل بھی امریکی محکمہ خارجہ عمومی طور پر اس بات کا اظہار کرچکا ہے کہ وہ پاکستان کی علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے اور اس نے بلوچستان کے مسئلے کو عالمی سطح پر بھڑکانے کی ہندوستانی کوشش سے کنارہ کشی اختیار کی۔امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 'امریکی حکومت پاکستان کی علاقائی سالمیت اور اتحاد کا احترام کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی کی حمایت نہیں کرتی۔'تاہم امریکی محکمہ خارجہ کے عہدے دار نے صوبے میں انسانی حقوق کی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے جہاں حکومت پاکستان علیحدگی پسندوں اور مذہبی انتہاپسندوں سے برسرپیکار ہے۔بین الاقوامی نگراں اداروں کا دعویٰ ہے کہ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز اور باغی دونوں ہی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے عہدے دار کا کہنا ہے کہ 'ہمیں وہاں(بلوچستان) میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش ہے جس کا اظہار ہم کئی برسوں سے اپنی ہیومن رائٹس کی رپورٹ میں کرتے رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کے باوجود ہم پاکستان میں تمام جماعتوں پر زور دیتے رہے ہیں کہ وہ اپنے اختلافات کو جائز سیاسی عمل اور پر امن طریقے سے حل کریں۔بلوچستان میں فرقہ وارانہ اور نسلی اقلیتوں پر حملوں میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ کئی افراد لاپتہ بھی ہوئے ہیں اور بعض اوقات لاپتہ ہونے والے افراد کی تشدد زدہ لاشیں مضافاتی علاقوں سے ملتی ہیں۔بلوچ قوم پرست سیکیورٹی فورسز پر لوگوں کی گمشدگی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں جبکہ حکومت اس الزام کو مسترد کرتی ہے اور شدت پسندوں پر الزام عائد کرتی ہے کہ وہ لوگوں کو اغواء4 کرتے ہیں اور تاوان نہ ملنے پر انہیں قتل کردیتے ہیں۔
امریکہ