شہباز شریف رجب طیب اردوان کی خصوصی دعوت پر کل ترکی جائیں گے

شہباز شریف رجب طیب اردوان کی خصوصی دعوت پر کل ترکی جائیں گے

لاہور)جنرل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کی خصوصی دعوت پر کل ترکی جائیں گے ۔وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان اوردیگر رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔وزیر اعلیٰ کے دورے کے دوران پنجاب حکومت اور ترکی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے ۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف استنبول میں یاویز سلطان سلیم پل(Yavuz Sultan Selim Bridge) کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے ۔

خصوصی دعوت

مزید : کراچی صفحہ اول