اندرونی و بیرونی سازشوں کیخلاف اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، جاوید ہاشمی

اندرونی و بیرونی سازشوں کیخلاف اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، جاوید ہاشمی

ملتان (سٹی رپورٹر)مسلم لیگ(ن)کے رہنماؤں کے وفد نے سینئرسیاستدان مخدوم جاویدہاشمی سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی ۔وفدمیں مسلم لیگ(ن)ملتان کے جوائنٹ سیکرٹری ارشد گجرمسلم لیگ (ن)،اوورسیزپاکستانیر کے رہنما اور پاکستان پٹریاٹ فورم کے نائب صدرعون عباس شاہ،تابش درانی ودیگرشامل تھے۔جاوید ہاشمی کا اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جمہوریت کو بچانے کیلئے اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دیا۔این اے 149سے آئندہ الیکشن میں ہرصورت حصہ لوں گا۔ اپنی ذاتی سیاست سے زیادہ قومی وملکی حالات کومقدم تصور کرتا ہوں،انہوں نے کہا کہ کچھ قوتیں پاکستان کو ترقی کرتا اور آگے بڑھنا نہیں دیکھنا چاہتیں۔اندرونی وبیرونی سازشوں کیخلاف اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔متحدہ قائد کے پاکستان مخالف بیانات پر پوری قوم کے دل دکھی ہیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول