پنجاب کے ہر محکمہ میں کرپشن،تحقیقاتی ادارے کارروائی کریں،رضا خان دریشک

پنجاب کے ہر محکمہ میں کرپشن،تحقیقاتی ادارے کارروائی کریں،رضا خان دریشک

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ممبر صوبائی اسمبلی وراہنماء پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر رضا خان دریشک نے کہا ہے کہ پنجاب میں گڈ گورننس کادعوی ٰ کر نے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں پنجاب کے ہر محکمہ میں کرپشن پھیل چکی ہے بغیر رشوت دیئے کام نہیں ہوتی غریب سائلین دفاتر کے چکر (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

کاٹ کاٹ کر تھک جاتے ہیں مگر کام نہیں ہوتا بڑے بڑے پراجیکٹس میں کرپشن کے ذریعہ ملکی دولت کو مادرِ شیر سمجھ کر لوٹا جارہا ہے تحقیقاتی ادارے پنجاب میں کرپشن پر کاروائی کریں یہ باتیں اُنہوں نے راجن پور میں تحریک انصاف کے عہدیداروں اور کارکنان کی میٹنگ سے خطاب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دَورا ن کہی اُن کا کہنا تھا کہ ترقیاتی فنڈز پسند ونا پسند پر خرچ کر نا کہا ں کا میرٹ ہے ؟ نکاسی آب ،پینے کے صاف پانی ،امن وامان سمیت بے روزگاری جیسے مسائل میں گھرے عوام سخت پر یشا ن ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر