غازی یونیورسٹی میڈیکل کالجز میں پرامن انٹری ٹیسٹ کیلئے دفعہ 144 نافذ
ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی ).حکومت پنجاب کی ہدایت پر غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان میں میڈیکل و ڈینٹل کالجز کے داخلہ کیلئے انٹری ٹیسٹ کے پر امن انعقاد کیلئے دفعہ 144نافذ کر دیاگیاہے . غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی ہو گی . سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے . (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )
گزشتہ سال کی نسبت امیدواروں کی تعداد بڑھ گئی ہے . 2010طلباؤطالبات کیلئے 14کمروں پر مشتمل امتحانی بلاک میں تمام ضروری انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں . یہ بات ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر ڈیرہ غازیخان ندیم الرحمن کی زیر صدارت اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کو بتائی گئی . ڈی سی او ندیم الرحمن نے کہاکہ انٹری ٹیسٹ کے پرامن انعقاد کیلئے پنجاب پولیس کی پٹرولنگ کے ساتھ ساتھ محفوظ مقامات پر پارکنگ ، والدین اور طلباؤطالبات کی چیکنگ کے علاوہ واک تھروگیٹ اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے . امتحانی اوقات کے دوران متعلقہ فیڈر کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنی قرار دیاجائے گا . والدین کے بیٹھنے ، پانی اور سایہ سمیت دیگر سہولیات کا خاص خیال رکھا جائے. اجلاس کو بتایاگیا کہ گزشتہ سال 1625 طلباء و طالبات نے انٹری ٹیسٹ میں حصہ لیا تھا . سال 2016میں اس کی تعداد بڑھ کر 2010ہو گئی ہے . اجلاس میں ایس پی ٹریفک چودھری سجاد حسین گجر ، اسسٹنٹ کمشنر صدر؍ فوکل پرسن اصغر مجید بلوچ ، کنٹرولر امتحانات غازی یونیورسٹی پروفیسر ملک الطاف حسین ، ڈی ایس پی ٹریفک خالد قریشی ، ایمرجنسی آفیسر 1122ڈاکٹر حسین میاں ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر اطہر سکھانی ، واپڈا ، ٹی ایم اے اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندے موجود تھے .