ملتان و گرد و نواح میں تیز آندھی ‘ بارش ‘ گرمی کا زور ٹوٹ گیا

ملتان و گرد و نواح میں تیز آندھی ‘ بارش ‘ گرمی کا زور ٹوٹ گیا

ملتان (خبرنگار ) ملتان اور گرد و نواح میں بدھ کی شام کو 61 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی آندھی اور کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور بارش کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا ‘ موسم میں تبدیلی کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد نے ہوٹلوں‘ ریسٹورانوں(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

اور مارکیٹوں کا رخ کیا جبکہ پارکوں میں بھی رش بڑھ گیا ۔ مقامی محکمہ موسمیات کیمطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی بادل چھائے رہنے اور ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے ‘جبکہ کل 26 اگست جمعہ سے ملتان اور نواحی علاقوں میں تیز بارش ہونے اور یہ سلسلہ 3 روز تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے ۔ گزشتہ روز ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 29.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ بدھ کے روز ملتان میں 0.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر