سیوریج،واٹر سپلائی اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کیلئے مختص بجٹ اور اخراجات کی رپورٹ طلب

سیوریج،واٹر سپلائی اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کیلئے مختص بجٹ اور اخراجات کی ...

ملتان (خبر نگار) حکومت پنجاب نے مالی سال 2015۔16کے دوران صوبہ بھر کی ٹی ایم ایز سے سیوریج، واٹر سپلائی اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کیلئے مختص بجٹ اور اخراجات بارے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کی ٹی ایم ایز کی سطح پر سیوریج ، واٹر سپلائی اور (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے گذشتہ مالی سال 2015۔16کے دوران مختص کئے جانے والے بجٹ اور کل اخراجات کے حجم کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے کہ گذشتہ مالی سال کے دوران سیوریج ، واٹر سپلائی اور صفائی کے حوالے سے شہریوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر کتنا بجٹ رکھا گیا تھا اور 30جون 2016تک مذکورہ سہولتوں کی فراہمی پر صوبہ بھر میں کتنے خرچ کئے گئے معلوم ہوا ہے کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب نے صوبہ بھر کی ٹی ایم ایز سے اس طلب میں تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ۔

رپورٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر