ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستان کو 810ملین ڈالر قرضے کی منظوری دے دی

ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستان کو 810ملین ڈالر قرضے کی منظوری دے دی

اسلام آباد (آن لائن) ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستان کو بجلی کے بحران پر قابو پانے اور ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے 810 ملین ڈالرز قرضے کی منظوری دے دی میڈیا رپورٹس کے مطابق 810 ملین ڈالرز سے پاکستان کو پاور ٹرانسمیشن سسٹم ، انرجی سپلائی کی کوالٹی بہتر بنانے اور بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی ۔ یہ قرضہ دس سال کے عرصے پر محیط ہو گا اور 150 ملین ڈالرز کی پہلی قسط رواں سال جاری ہو گی ۔ رپورٹس کے مطابق پہلی قسط ساہیوال ، لاہور ، فیصل آباد اور گدو میں ٹرانسمیشن سسٹم کی توسیع کے لئے بروئے کار لائی جائے گی ۔

ایشیائی ترقیاتی بنک

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...