متحدہ کے نامزد میئر وسیم اختر بکتر بند گاڑی میں ووٹ کاسٹ کرنے آئے

متحدہ کے نامزد میئر وسیم اختر بکتر بند گاڑی میں ووٹ کاسٹ کرنے آئے

کراچی(آن لائن)کراچی کے میئر کے انتخاب کے لئے ووٹنگ کیلئے نامزد میئر وسیم اختر کو بکتر بند گاڑی میں لایا گیا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز کراچی میئر اور ڈپٹی میئر کیلئے ووٹنگ ہوئی ،ایم کیو ایم کو 308 کے ایوان میں 214 نشستوں کے ساتھ سادہ اکثریت حاصل ہے،متحدہ کی کے نامزد میئر وسیم اختر کو جیل سے بکتربندی گاڑی میں ایم سی بلڈنگ پہنچایا گیا جو ان دنوں مختلف مقدمات میں زیر حراست ہیں،وسیم اختر کی آمد کے موقع پر ایم سی بلڈنگ کے گردونواح میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس کی فضاء قائم رہی تاہم وسیم اختر کے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد ایم سی بلڈنگ کے قریب تعینات پولیس کے دستے واپس چلے گئے،میئر اور ڈپٹی میئر منتخب کرنے کے لئے کسی بھی جماعت کو 155 ووٹ درکار ہوں گے جبکہ ایم کیو ایم کے پاس 60 نشستیں زائد ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال کے بلدیاتی انتخابات میں کراچی میں ایم کیو ایم نے واضح برتری حاصل کی۔

وسیم اختر

مزید : کراچی صفحہ اول