پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں کی مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتیں، 27اگست کو ملتان میں ہونیوالے دھرنے میں شرکت کی دعوت

پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں کی مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر) پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام27 اگست کو ملتان میں ہونیوالے دھرنے کی تیاریوں کے حوالے سے پاکستان عوامی تحریک کے رہنما میجر محمد اقبال چغتائی،راؤ عارف رضوی اور عوامی مسلم لیگ کے ڈویژنل صدر (بقیہ نمبر54صفحہ12پر )
راؤ ذوالقرنین نے مختلف جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتیں کیں اور دھرنے میں شرکت کے دعوت نامے پیش کئے۔اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی عامر ڈوگر،ممبر صوبائی اسمبلی حاجی جاوید اختر انصاری،ضلعی صدر اعجاز جنجوعہ ،سٹی سیکرٹری جنرل ندیم قریشی ،ضلعی رہنما خالد جاوید وڑائچ،پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر جاوید صدیقی،ایم سلیم راجہ،وحدت المسلین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار نقوی، پاکستان کسان اتحاد کے چیئرمین چوہدری محمد انور،آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما سلطان محمود ملک،نظام مصطفےٰ پارٹی کے رہنما محمد حسین بابر ایڈووکیٹ،شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ مجاہد عباس گردیزی،علماء امن کمیٹی پاکستان کے ضلعی صدرقاری ابوبکر عثمان ،نائب صدر علامہ عبدالحنان حیدری،عوامی راج پارٹی کے رہنما راؤ محمد امجد،تحریک بقائے اسلام کے سربراہ صاحبزادہ جاوید سعید کاظمی،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عظیم الحق پیرزادہ اور سیکرٹری جنرل عمر ان خاکوانی،اقلیتی رہنما سردار مہندرپال سنگھ ویر جی،شکنتلا دیوی اور کرسچین رہنما پادری نعیم جاوید کو دعوت دی گئی۔تمام رہنماؤں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ریاستی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے تحریک قصاص کی حمایت کا اعلان کیا اور دھرنے میں شرکت کی یقین دہانی کرائی۔دریں اثناء دھرنے کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما انجینئر محمد رفیق نجم اور ویمن ونگ کی مرکزی رہنما افنان بابر بھی ملتان پہنچ گئیں۔صوبائی صدر چوہدری فیاض احمد وڑائچ،سینئر نائب صدر ڈاکٹر زبیر اے خان،آرگنائزر چوہدری قمر عباس دھول اور دیگر رہنما ملتان اور گردو نواح میں کارنر میٹنگز اور عوامی اجتماعات کے زریعے عوام کو دھرنے میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں ۔